
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیف اسلحہ کی صدارت سنبھال لی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری برائے آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ و ترجمان وزارت خارجہ سفیر طاہر حسین اندربی کانفرنس کے اجلاسوں کی صدارت کی۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کانفرنس کے 2026 کے اجلاس کی آخری صدارت کر رہا ہے جس میں کانفرنس رواں سال کی کارروائی مکمل کرے گی۔
صدارت کے دوران پاکستان کانفرنس کی سالانہ رپورٹ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی میں متعلقہ قرارداد پر مذاکرات کی رہنمائی کرے گا۔
وزارت خارجہ کے مطابق صدارت پاکستان کو عالمی سطح پر آرمز کنٹرول، تخفیف اسلحہ، امن و سلامتی سے متعلق مباحث میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
