پیٹرول 225 روپے لیٹر اور لیوی کے خاتمے تک دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان

توانائی Aug 18, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے ہم دھرنا ختم کر کے گھر چلے جائیں گے تو یہ اُس کی بھول ہے، ملک جام بھی کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے دوسرے روز مظاہرین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ پنجاب میں بھی گورننس ناکام اور اسکول آؤٹ سورس کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا میئر جو لوگ لے کر آئے حالات کے ذمہ دار وہی ہیں، اگر حالات ٹھیک کرنے ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ڈاکٹرز لیڈی ہیلتھ ورکرز اساتذہ،سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں، پنجاب میں کسانوں کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا گیا، صوبہ ترقی نہیں کررہا بلکہ پستی کی طرف جارہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں