رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا

توانائی Aug 13, 2026 IDOPRESS

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر خانیوال میں چک نمبر 170 دس آر میں غیرت کے نام پر 3 دن کی دلہن کو قتل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ اقرا نے 3 روز قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کے والد نے 2 بھائیوں اور بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

پولیس نے کارروائی کر کے مقتولہ کے والد فلک شیر کو گرفتار کر لیا ہے اور مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں لڑکی کے والد اور 3 بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق والد فلک شیر بیٹی کو سسرال سے یہ وعدہ کر کے لایا تھا کہ اس کی رخصتی گھر سے کریں گے، لیکن گھر لا کر اس نے بیٹی کو گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں