سلمان اکرم راجہ نے مال روڈ پر ہلاک ہونیوالے ’’پی ٹی آئی کارکن‘‘ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

توانائی Aug 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے مال روڈ واقع میں ملوث دہشتگرد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جب کہ مشعال یوسف زئی کے خلاف سخت ایکشن کا اشارہ بھی دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کال پر پی ٹی آئی کے رہنما اور وکلا سپریم کورٹ کے باہر پہنچے، پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار، جنید اکبر اور وکلاء سپریم کورٹ کے باہر موجود تھے جبکہ اسلام آباد پولیس اور پنجاب پولیس کی نفری بھی سپریم کورٹ کے باہر تعینات رہی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اچکزئی سے کوئی گلے شکوے تھے، ہم بیٹھے وضاحت ہوگئی، اگر کوئی اپنا مخصوص ایجنڈا رکھتا ہے تو پارٹی میں اس کو کچلا جائے گا، آپ لاہور کا معاملہ دیکھیں میرا حلقہ این اے 128 ہے میرے حلقے میں 5 ایم پی اے سب سے رابطہ ہے، کسی بھی حلقے میں سیاسی عہدیدار ہو سب سے میٹنگ ہوتی ہے، مجھ سے رہنمائی لیتے ہیں، لاہور کا حلقہ ہر جگہ موجود ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مشعال کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کور کمیٹی، پارلیمانی پارٹی کرے گی، مجھے نہیں پتا کیا ہوگا لیکن اب کچھ نہ کچھ کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں