
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف اور مقبول یوٹیوبر جنید اکرم المعروف گنجی سوئیگ نے اپنی اہلیہ سے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جنید اکرم کا شمار ملک کے نمایاں کنٹینٹ کری ایٹرز میں ہوتا ہے، اپنے کیریئر کے دوران وہ کئی بڑے ناموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ان کی حالیہ پوسٹس کے مطابق وہ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔
جنید اکرم کی شادی کو کئی برس گزر چکے ہیں، تاہم بظاہر ان کے گھر کے حالات کچھ عرصے سے معمول کے مطابق نہیں ہیں، جن کے حوالے سے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے۔
جنید اکرم کی جانب سے ذاتی معاملہ منظرِ عام پر لائے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
