
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے جولائی 2026 میں ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی 2026 میں بیرونِ ملک پاکستانیوں نے مجموعی طور پر3 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ترسیلاتِ زر پاکستان بھیجیں، جبکہ جون 2026 میں ترسیلاتِ زر کا حجم 3 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے 3 ارب 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئی تھیں، یوں ایک سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
