بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

توانائی Aug 10, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز کی آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف پنجگور کے علاقے سرکینی، چھیدگی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4 موٹر سائیکلیں، مشین گنز اور بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرغنہ سمیت 5 خوارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کر کے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، قوم کے بہادر سپوت بلوچستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں