
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس جان گارامینڈی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران جنگ کی تفصیلات چھپانے کا الزام عائد کر دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق تفصیلات کو عوام کی نظروں سے اوجھل رکھنے کے لیے خفیہ بریفنگز کا سہارا لے رہے ہیں۔
This is how the Pentagon hides information from Congress: classified hearings.
Trump is the biggest liar on the Iran war. When he wants to tell the truth he usually gives updates to Congress in classified hearings.
That way members of Congress aren't allowed to can't share the… pic.twitter.com/VrdmMyuMzr
— John Garamendi (@RepGaramendi) August 3,2026
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ پینٹاگون کانگریس سے معلومات چھپانے کے لیے خفیہ اجلاس کا طریقہ اختیار کرتا ہے۔
جان گارامینڈی نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے سب سے بڑے جھوٹے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب ٹرمپ سچ بتانا چاہتے ہیں تو عموماً کانگریس کو خفیہ بریفنگز میں آگاہ کرتے ہیں، تاکہ کانگریس کے اراکین عوام کے ساتھ حقیقت شیئر نہ کر سکیں۔
