
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کی ضمانت منظورکرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم کوفارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیاتھا،ملزم کے پاس خاتون سے شادی کا نکاح نامہ بھی موجود نہیں، ملزم نے نکاح نامہ 2024میں بنوایا ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دیہات میں کون نکاح نامے بنواتا ہے؟وکیل صفائی نے کہاکہ خاتو ن کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے،1993میں شادی ہوئی لیکن نکاح نامہ نہیں بنایا گیا،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ 2ہائیکورٹس پاکستانی خاتون سے شادی پر ڈومیسائل دینے کا کہہ چکی ہیں،سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم کے پاس قانونی طور پر پاکستان آنے کا کوئی ثبوت نہیں،ملزم کے پاس افغان پاسپورٹ بھی موجود نہیں ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ سرکار نے ہی افغان شہریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی تھی،اگر ملزم کی کوئی دستاویز نہیں تو کیسے افغان شہری ڈکلیئرڈ کردیا؟عدالت نے 20ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
