ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 ایجنٹ گرفتار

توانائی Jul 31, 2026 IDOPRESS

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پنجاب کے حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے "را" کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان عبدالعزیز اور ولایت شاہ پشاور کے رہائشی ہیں، ملزمان سے4 کلوبارودی مواد، 3 آئی ای ڈیز اور 3 کلاشنکوف برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے، ملزمان سےکیش اور دہشتگردی کا سامان قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں