
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق میگا ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں واقع ایک اسٹیڈیم کو منتخب کیا گیا۔
50 اوورز کا ورلڈ کپ 24 سال بعد دوبارہ افریقی سرزمین پر منعقد ہوگا۔ اس سے قبل 2003 کا ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا تھا۔
فیلے موسی اوآ تونیا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، وکٹوریہ فالز
نمیبیا:
نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ، ونڈہوک
