کراچی میں ریس لگاتی بس کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر، خاتون جاں بحق

توانائی Jul 4, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے علاقے ناظم آباد فلائی اوور انکوائری آفس کے قریب ریس لگاتی منی بسوں نے موٹر سائیکل پر سوار خاتون کی جان لے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد فلائی اوور انکوائری آفس کے قریب ریس لگاتی دو بسوں میں سے ایک نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر کچل دیا۔

حادثے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوئی جس کی شناخت چالیس سالہ شفق کے نام سے ہوئی جبکہ 35 سالہ دانش نامی شہری زخمی ہوا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او گلبہار راؤ اسلم نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ 2 منی بسوں کے ڈرائیور ریس لگاتے ہوئے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد زد میں آگئے جس کے باعث حادثہ پیش آیا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں