پنجاب کا متنازعہ بل، گالیاں دینے والے افراد بھی شامل، ایک کیس بھی شہری عادی مجرم ڈکلیئر ہوسکتاہے، نصرت جاوید

جگہ Jun 30, 2026 IDOPRESS


لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ نگار نصرت جاوید نے کہاہے کہ پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز اینڈ اینٹی سوشل بیہیویئر بل 2026 میں گالیاں دینے والے افراد بھی شامل ہیں حالانکہ پنجاب میں بہت سے لوگ غیررسمی طورپر اپنی محبت اور دوستی کے اظہار کے لیے گالیاں بکتے ہیں، پھر ایک رجسٹرڈ ہونے پر شہری عادی مجرم ڈکلیئرہوسکتاہے۔


پبلک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید کاکہناتھاکہ جس بات پر مجھے بہت ہنسی آئی، کہ ایسے افراد بھی شامل ہوں گے جن کے بارے میں یہ ہوکہ یہ عوام میں بہت گالیاں بکتے ہیں، میں بھائی جی جس محلے میں پیدا ہوا ہوں، جوان ہواہوں، تھڑے پر بیٹھ کر اونچی اونچی آواز ، دوسرا بندہ بیٹھا ہے، ثقافت تھی، میں ہر گزہرگز اس کی مذمت نہیں کررہا کہ گالیاں نہیں ہونی چاہیں، لیکن پنجاب میں تو بہت سے لوگ غیررسمی طورپر اپنی محبت اور دوستی کے اظہار کے لیے گالیاں بکتے ہیں، غالب جیسے لوگ ہیں،وہ کہتے ہیں کہ گالیاں کھا کر بدمزہ نہ ہوا۔


ان کا مزیدکہناتھاکہ میرااعتراض صرف یہ ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی ، ڈویژنل کمشنر، آپ عدلیہ کا اختیار چھین کر انتظامیہ کو دے رہے ہیں، آپ کے پہلے ہی کافی قوانین موجودہیں، جن کے ذریعے آپ بھتہ خوری، ناجائز فروشی روک سکتے ہیں، جیسے سامراج آیا تھا گورا، ہمیں تہذیب سکھانے آیاتھا، اب یہ دورحاضر کے سامراج ہیں جو اپنے ہی لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ نہیں، تمہیں ابھی تک نہیں آئی، آزادی کے 78سال گزرنے کے باوجودتم ابھی تک تہذیب نہیں سمجھ پائے، ہم اب تمہیں سکھائیں گے، جانوروں میں ظلم بھی شامل ہے،روزانہ کتنے آوارہ کتے مارے جاتے ہیں، وہ ظلم شمار ہوگا یا نہیں؟آوارہ کتوں کے لیے شیلٹرکیوں نہیں بناتے؟


نصرت جاوید نے کہاکہ یہ سب کچھ کرنے کے بعد عادی مجرم کا لفظ استعمال ہواہے لیکن عادی مجرم اس صورت میں بھی ڈکلیئرہوسکتےہیں کہ جس کے خلاف ایک کریمینل کیس رجسٹرڈ ہو، ایک کریمینل کیس درج ہوجائے ، پھر عدالت میں چالان پیش ہوا،ابھی فیصلہ نہیں آیا، آپ عادی مجرم ہوگئے،فرض کروایک شخص جوئے کا اڈہ چلانے کے الزام میں 15 بار پکڑاگیا اور جب بھی وہ ضمانتوں پر آکر پھرجوئے کا اڈہ چلارہاہے تواس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں