ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے کی چوری کا انکشاف

توانائی Jun 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ارب روپے چوری کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد نجی آئل مارکیٹنگ کمپنی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں آئل مارکیٹنگ کمپنی کے سی ای او اور سی ای او ٹرمینل ون سمیت 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 4 کروڑ 86 لاکھ لیٹر پیٹرول ٹیکس، ڈیوٹی اور لیوی کے بغیر فروخت کیا گیا۔

پورٹ قاسم سے محمود کوٹ اور فیصل آباد تک پیٹرول سپلائی میں بڑا فراڈ ہوا ہے اور کسٹمز بانڈڈ ویئرہاؤس سے فیصل آباد تک سپلائی چین میں بھی مبینہ بدعنوانی سامنے آئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں