
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم عاشور پر پنجاب کے 24اضلاع میں موبائل سروس جزوی طور پرمعطل رہے گی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے حساس علاقوں میں جزوی طور پر بند رہے گی،راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، حافظ آباد، گجرات اور نارووال میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی،اس کے علاوہ فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چینوٹ ، ملتان، ساہیوال،اوکاڑہ، پاکپتن ،ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، لیہ، کوٹ ادو، بہاولنگراور رحیم یار خان میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بحال رہے گی،24 اضلاع میں مجالس کے مقامات پررات10بجے تک موبائل سروس جزوی طور پر بند ہوگی،امن وامان اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
