عراق نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پر اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دے دی

توانائی Jun 26, 2026 IDOPRESS

بغداد (ویب ڈیسک) عراق نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پر تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دے دی۔

عراق نے جنگ کے باعث نقصانات کی تلافی کے لیے اپنی تیل کی برآمدات کو بڑھانے کی تجویز پیش کر رکھی ہےتاہم تیل کی پیداوار بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے پر عراق نے اوپیک سے نکلنے کی دھمکی دی ہے۔

عراقی خبر ایجنسی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار بڑھانے یا اوپیک سے نکلنے کا کوئی بھی فیصلہ عراقی وزیرعظم کے آئندہ ماہ دورہ واشنگٹن کے بعد کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیل پیدا کرنےوالے دوسرے بڑے ملک عراق کا اوپیک سے نکلنا متحدہ عرب امارات کے اچانک انخلاء سے بڑا دھچکا ہوگا ۔

یاد رہے کہ اپریل میں متحدہ عرب امارات نے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں