ایرانی صدر کا دورہ اسلام آباد، ریڈ زون میں قائم دفاتر کیلیے نوٹی فکیشن جاری

توانائی Jun 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی اسلام آباد دورے کے موقع پر وزارتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری ہدایت کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ‏کابینہ ڈویژن نے آج صبح ایران کے صدر کی اسلام آباد آمد کے موقع پر ریڈ زون میں قائم منسٹریز اور ڈویثزن دفاتر کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کابینہ ڈویژن، ایف بی آر، فنانس ڈویژن، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، انڈسٹریز، وزارت داخلہ اینڈ جسٹس، پارلیمانی افیئر، منصوبہ بندی اور وزیراعظم آفس کے ملازمین دفاتر آئیں گے۔

اس کے علاوہ ریڈ زون میں آنے والے خودمختار ادارے آج بند ہوں گے۔ اس ضمن میں ‏سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج اہم دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، اس حوالے سے متبادل روٹ پلان بھی جاری کردیا گیا جبکہ شہر اقتدار کو سجایا بھی گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں