لیونل میسی فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

توانائی Jun 23, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ میں تاریخ رقم کردی، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ اسٹیج کے دوران آسٹریا کے خلاف میچ کا پہلا گول کیا جو ان کا مجموعی طور پر 6 ایونٹس میں 17واں گول تھا۔

اس کے ساتھ ہی لیونل میسی فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ میسی نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے 16 گولز کا ریکارڈ توڑا ہے۔ خیال رہے کہ اس فہرست میں برازیل کے رونالڈو 15 گولز کے ساتھ تیسرے جبکہ فرانس کے کلیان ایمباپے 14 گولز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں