دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین آفریدی کی مزید دو درجہ تنزلی ہو گئی۔ آئی سی سی کی جاری
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین آفریدی کی مزید دو درجہ تنزلی ہو گئی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کو نمبر ون ٹیسٹ بیٹر قرار دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے ہی جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔آسٹریلین کرکٹر ٹریوس ہیڈ 6 درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ جبکہ پاکستانی بلے باز سعود شکیل کی پوزیشن دسویں نمبر پر برقرار ہے۔
پاکستانی بالرز نعمان علی ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین فہرست کا حصہ بن گئے۔ جبکہ شاہین شاہ آفریدی دو درجہ تنزلی سے 18ویں نمبر پر چلے گئے۔
آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔ بھارتی کھلاڑی رویچندرن ایشون فہرست میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔