ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم تجویز وزیراعظم کو پیش

 اسلام آباد(این این آئی) ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم تجویز وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرمنٹ کی عمر 55سال کرنے کی تجویز

توانائی Dec 11, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد(این این آئی) ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم تجویز وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرمنٹ کی عمر 55سال کرنے کی تجویز وزیراعظم کو پیش کردی گئی جس کا اطلاق صرف سویلین پر ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پنشن سکیم میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ "جنگ " نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی تجویز پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی تاہم اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، ابھی ابتدائی تجویز ہی سامنے آئی ہے، 55سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہوا تو اس کا اطلاق صرف سول ملازمین پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو 55سال میں ریٹائرمنٹ کی حد مقرر کرنے پر مثبت رسپانس نہیں ملا۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حاضر سروس ملازمین کو نئے بھرتی ہونے والوں کی طرز پر کنٹری بیوشن پنشن سکیم کا حصہ بنایا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں