پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ

توانائی Nov 22, 2024 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلسوس، ریلیوں، دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی،پنجاب حکومت نے صوبے میں3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی،پابندی کا اطلاق آج سے 25 نومبر تک ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کےاجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی،دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ،سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئےسافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے،شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں