اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ 3 قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور

چپ ٹیک Nov 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ تین قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہیں۔

قراردادیں جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کے لئے سلامتی کی یقین دہانیوں، علاقائی اسلحہ کنٹرول اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق پاکستان کی دیرینہ کوششوں کی عالمی برادری کی جانب سے مسلسل حمایت کا مظہر ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ترجمان دفتر خارجہ کی پوسٹ کے مطابق تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کے امور سے متعلق جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ قراردادوں کی منظوری دی۔

پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول، اعتماد سازی کے اقدامات اور علاقائی تخفیف اسلحہ جیسے ترجیحی امور کو آگے بڑھانے کے لئے اقدامات کی قیادت کرتا رہا ہے، ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ اور اسلحہ کنٹرول کا موجودہ نظام کمزور ہو رہا ہے۔

یہ قراردادیں خطرات میں کمی، اعتماد کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی امن و استحکام کے لئے عملی اور تعاون پر مبنی راستے فراہم کرتی ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں