انگلینڈ کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

چپ ٹیک Oct 16, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، فائنل 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے سری لنکا کا ون ڈے سکواڈ بھی دو روز قبل اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی، ہیری بروک اور کوسل مینڈس 17 اکتوبر کو ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔ تینوں کپتان ٹرافی کی رونمائی کے بعد سیریز سے قبل پریس کانفرنسز کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں