
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں اوباش نے گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جب کہ والد کے اچانک پہنچے پر اسی حالت میں فرار ہوگیا پولیس نے فوری ایکشن کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بچی کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مزدوری کرتا ہوں اور اہلیہ گھروں میں کام کرتی ہے۔
پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی گھر ہی ہوتی ہے 11 بجے کے قریب کام سے گھر آیا تو دیکھا کچن میں علاقے کا رہائشی اخلاق اسلم نازیبا حالت میں بیٹی سمیت موجود تھا۔
ملزم میرے اچانک گھر پہنچنے پر نازیبا حالت میں ہی فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس مقدمہ درج کرکے فوری ایکشن لیا اور 15 سالہ ذہنی طور پر معذور بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم اخلاق اسلم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا ،خواتین،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
