لکی مروت، ٹانک میں فتنہ الخوارج کے حملے ناکام، ایک خودکش حملہ آور سمیت دو دہشت گرد ہلاک

چپ ٹیک Nov 4, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت اور ٹانک میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے ساتھ کارروائیوں میں ایک خود کش حملہ سمیت دو دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جبکہ کارروائی میں کم از کم تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

لکی مروت پولیس کے مطابق گنڈی چوک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بڑی کارروائی کی گئی۔ پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد ایک خودکش حملہ آور سمیت دو دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ دہشت گردوں کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور بڑی دہشتگردانہ کارروائی کرنے جا رہے تھے جسے ناکام بنایا گیا۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کے خلاف جوابی فائرنگ کی گئی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمی اہلکاروں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل علی اللہ، کانسٹیبل عدنان اور کانسٹیبل سیف علی شامل ہیں۔حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں