کراچی: پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، خطرناک گینگ کے 3 بھتہ خور گرفتار

چپ ٹیک Nov 4, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کے دوران جمیل جھانگا گینگ کے 3 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان ایس آئی یو نے بتایا کہ سولجر بازار کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران جمیل چھانگا گینگ کے 3 بھتہ خوروں جمشید ولد منظور حسین ، محمد وسیم ولد محمد نعیم اور نادر ولد عثمان کو گرفتار کر کے قبضے سے 5 پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔

جبکہ گرفتار بھتہ خوروں کے خلاف ایس آئی یو پولیس نے متعدد مقدمات درج کرلیے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں