
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، جس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت اہم قومی اور عوامی امور زیر بحث آئیں گے۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی اسلام آباد میں سیکٹر آئی 10 اور آئی 11 کے درمیان کچرا پھینکنے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں سیکٹرز کے درمیان کچرا پھینکنے سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے اور شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔
