ڈی آئی خان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں اور ڈبل سواری پر پابندی

چپ ٹیک Oct 14, 2026 IDOPRESS

ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ نے ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور سڑکوں پر خیمے لگانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 13 اکتوبر سے 11 نومبر تک جاری رہے گا، پابندیوں کا مقصد ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں