کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

چپ ٹیک Oct 14, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلوچ ٹریننگ ونگ سے تربیت مکمل کرنے والے 173 جوان باقاعدہ پاک فوج میں شامل ہوگئے، جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

مہمانِ خصوصی نے دورانِ تربیت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے، پاسنگ آؤٹ تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں بطور سپاہی شمولیت اور کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پردلی خوشی ہے، ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شوق سے بھرتی ہوا ہوں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں