قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آج ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا امکان

چپ ٹیک Oct 14, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں نافذ کئے گئے گورنر راج اور ایمرجنسی کی آئینی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے الگ الگ آج اجلاس طلب کر لئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق اور منظوری کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج قراردادیں پیش کی جائیں گے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔

قومی اسمبلی اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نفاذ کی توثیق کیلئے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں