نجی سکولز میں چھٹیوں کی فیس وصولی پر پابندی عائد

چپ ٹیک Oct 12, 2026 IDOPRESS

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے نجی سکولز میں چھٹیوں کی فیس وصولی پرپابندی عائد کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈی سی منیراحمد درانی نے سکولز کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق پابندی کا اطلاق نوٹیفکیشن کے تحت ہوگا۔

حکام کے مطابق چھٹیوں کے دوران فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جو نجی سکول سردیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کریں گے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر کے انہیں سیل کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھٹیوں کی فیس وصولی سے متعلق اپنی شکایات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس یا محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں