جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک

چپ ٹیک Oct 12, 2026 IDOPRESS

جبوتی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 139 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 84 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور 82 کو بچا لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق حادثے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، کشتی میں مجموعی طور پر 305 تارکین وطن سوار تھے۔

حادثہ جبوتی کے ساحلی علاقے اوبوک کے قریب پیش آیا، واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

یہ حادثہ افریقہ سے خلیجی خطے کی جانب بہتر مستقبل کی تلاش میں خطرناک سمندری راستے اختیار کرنے والے تارکین وطن کو درپیش سنگین خطرات کی عکاسی کرتا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں