سال 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

چپ ٹیک Sep 30, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سال 2026 کےانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے،ایف بی آر نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد گوشوارے جمع کرانے والوں پر بھاری جرمانے لگانے کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے پرجرمانہ ایک ہزار روپےسےبڑھا کر 25 ہزار روپےکرنے کی تجویز ہے،جبکہ لیٹ فائلر ایسوسی ایشن سے جرمانہ 10 ہزار روپے کے بجائے 50 ہزار روپے وصول کیا جائے گا

کمپنیوں کیلئےجرمانہ 20 ہزار روپےسےبڑھا کر ایک لاکھ روپےکرنے کی بھی تجویز ہے،گزشتہ سال 35 لاکھ 16 ہزار 265 ریٹرنز جمع ہوئے تھے،جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 48 لاکھ 76 ہزار 384 ہوگئی ہے۔

رواں سال جمع شدہ ٹیکس 19 ارب 21 کروڑ 72 لاکھ روپےرہا،تنخواہ دار طبقے نے 16 لاکھ 23 ہزار سے زائد ریٹرنز کےذریعے 2 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس جمع کرایا۔

غیرتنخواہ دارطبقے کے 32 لاکھ 6 ہزار سے زائد ریٹرنز سے 13 ارب 43 کروڑ روپے وصول ہوئے،جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسنز نے ایک ارب 41 کروڑ اور کمپنیوں نے ایک ارب 54 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرایا،اسمال شاپ کیپرزاسکیم کے تحت 644 ریٹرنزجمع ہوئے،جن سے 4 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول ہوا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں