’ یہ تو اپیل زندہ ہوگئی‘ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت

عی Sep 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس اعظم خان نے فیصل صدیقی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تو آپ کو ریلیف مل گیا ہے۔ جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے کیا لکھا ہے؟ اپیلیں سن لیں؟


فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ نہیں، ایسا کچھ نہیں لکھا۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر بھی بول پڑے۔ فیصل صدیقی نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ چھٹی پر تھے، یقینا آپ نے چھٹیاں انجوائے کی ہوں گی۔

فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا، جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ تو اپیل زندہ ہوگئی۔ فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ پہلے کیا اپیل مر گئی تھی؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم اس درخواست پر آرڈر جاری کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں