
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ کورال کے عقب میں واقع جنگلاتی علاقے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش گزشتہ شب ملی اور خاتون کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر خاتون کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی۔
