ستھرا پنجاب پروگرام: قصور، فیصل آباد، اوکاڑہ کے ایم ڈی عہدوں سے فارغ

چپ ٹیک Sep 29, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صفائی کی ناقص صورتحال سے متعلق شکایات پر پنجاب حکومت نے قصور، فیصل آباد اور اوکاڑہ کے مینجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈی) کو عہدوں سے ہٹا دیا، جبکہ ناقص کارکردگی پر ستھرا پنجاب سے ہٹائے جانے والے ایم ڈیز کو دیگر پوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مختلف شہروں میں صفائی کی صورتحال سے متعلق شکایات پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا اور ناقص کارکردگی پر متعلقہ ایم ڈیز کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لیے 37 ہزار 852 مقامات پر بنز نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ ستھرا پنجاب سے متعلق صوبے بھر میں 6 لاکھ 76 ہزار 551 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99 فیصد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں