
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان اور سٹار وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جوز بٹلر کی نومبر میں آسٹریلیا کے دورے میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
جوز بٹلر سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے کچھ دیر کے لیے بیٹنگ دوبارہ شروع کی تاہم بعد میں مزید کھیلنے سے قاصر رہے۔انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ ان کی انجری کی شدت کا جائزہ لے رہی ہے۔
