
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے اس دور میں واپس نہیں جائے گا جو جنگ سے پہلے کا تھا، امریکا کو پہلا قدم اٹھانا ہوگا، جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے تنازع کے حل کے لیے 7 شرائط مرتب کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ شرائط تحریری طور پر پاکستان اور قطر کے پاس موجود ہیں،جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔
