
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر وے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خورونوش کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق خیبر پختونخوا کو ملک کے دیگر حصوں سے اشیائے خورونوش کی ترسیل میں موٹر وے ایم ون اہم ذریعہ ہے، تاہم موٹر وے کی بندش سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونےکا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ترسیل کا سلسلہ متاثر ہونےکی صورت میں مارکیٹ پر اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، جب کہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
