قطری ثالثوں کے ذریعے ایران کی شرائط امریکہ تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی

چپ ٹیک Sep 23, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ منگل کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایرانی نمائندوں اور امریکی وفد کے درمیان ہونے والا رابطہ قطری ثالثوں کے ذریعے ہوا اور اس دوران ایران کی شرائط پہنچائی گئیں۔


بی بی سی فارسی کے مطابق اسماعیل بقائی نے بدھ کی صبح کہا کہ اس رابطے کا مقصد ایران کی شرائط سے آگاہ کرنا تھا، جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، امریکہ کے جارحانہ اقدامات، بحری محاصرے اور معاشی جنگ کا خاتمہ، اور ایران کے اثاثوں کو غیر منجمد کرنا شامل ہیں۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو بتایا تھا کہ سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ثالثوں اور ایرانی نمائندوں سے ملاقات کی ہے، جسے انھوں نے مثبت قرار دیا تھا۔


بعد ازاں سٹیو وٹکوف نے بھی ان مذاکرات کو تعمیری قرار دیا، جبکہ ایرانی حکام نے عباس عراقچی اور مشرق وسطیٰ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے کے درمیان رابطے کی تصدیق کی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں