پی آئی اے کے نئے مالکان کا اجلاس، فضائی بیڑے میں اضافے اور آپریشنز بہتر بنانے سے متعلق اہم فیصلے

چپ ٹیک Sep 23, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے نئے مالکان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فضائی بیڑے میں اضافے اور آپریشنز بہتر بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2 بوئنگ 777 طیارے ویٹ لیز پر حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے، دونوں بوئنگ 777 طیارے یورپی ایئرلائن نارس اٹلانٹک سے 6 ماہ کی مدت کے لیے حاصل کیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے بورڈ نے مزید 3 طیارے ڈرائی لیز پر حاصل کرنے کی بھی منظوری دی ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں مزید اضافہ ہوگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں