
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم رواں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)کی جانب سے بطور مہمان کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بابر اعظم کو جاری پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے لیے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بطور مہمان کھلاڑی سائن کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ڈومیسٹک ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا جائے تاکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کے طویل فارمیٹ سے اپنا رابطہ برقرار رکھ سکیں جس کے بعد پی سی بی نے او جی ڈی سی ایل کے ساتھ یہ انتظام کیا۔
