
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ماضی کے مارچ بھی پرامن نہیں تھے، اسلام آباد پر یلغار سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ انتہائی متوازن ہے۔ماضی میں تحریک انصاف نے اسلام آباد پر پر تشدد چڑھائی کی تھی، اب ہم ان مارچز کا اسلام آباد داخل ہونے کا رسک نہیں لے سکتے۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ شہریوں کی آمد و رفت کو کوئی گروہ متاثر نہیں کرسکتا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عوامی مقامات پر قبضے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں چندے کی آڑ میں پی ٹی آئی سرکاری فنڈز استعمال کرتی رہی ہے، جب پی ٹی آئی کے مارچ میں تشدد ہوتا ہے تو لیڈر کہتے ہیں کارکن مشتعل ہوگئے۔ یہ پرتشدد مظاہروں کی مثال دیتے ہیں تو ان کے ذہن میں ہی پرتشدد احتجاج کا پلان ہے۔
