شمالی کوریا کا بحیرۂ جاپان میں متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

چپ ٹیک Sep 14, 2026 IDOPRESS

پیانگ یانگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے بتایا ہےکہ شمالی کوریا نے بحیرۂ جاپان کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

یہ میزائل شمالی کوریا کے وونسان کے علاقے سے داغےگئے اور یہ میزائل تقریباً 250 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد سمندر میں جاگرے۔

جنوبی کورین خبر ایجنسی کے مطابق یہ میزائل ایسے وقت میں فائر کیے گئے جب حال ہی میں جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل کی ہیں جن کا مقصد شمالی کوریا کے ممکنہ خطرات سے نمٹنا تھا۔

گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے ان مشترکہ فوجی مشقوں کے منصوبوں کو شمالی کوریا اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کڑی تنقیدکی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں