وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

چپ ٹیک Sep 9, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، ،علاقائی صورتحال اور خطے سے متعلق امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ علاقائی فور (R4) کے وزرائے خارجہ کے پلیٹ فارم سمیت مختلف ذرائع سے علاقائی معاملات پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان یہ رابطہ پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی سفارتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں