چیزیں اتنی سادہ نہیں جتنا وفاقی وزیرِ اطلاعات بتا رہے ہیں: شیخ وقاص اکرم

چپ ٹیک Aug 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ چیزیں اتنی سادہ نہیں ہیں جتنا وفاقی وزیرِ اطلاعات بتا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور عدالت نے ایک مکمل طبی بورڈ بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمیشرہ عظمیٰ خان کا وہاں موجود رہنا بھی طے تھا، لیکن صرف چند گھنٹے کی نمائشی کارروائی کے بعد انہیں صحت مند قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فجر سے پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اڈیالہ جیل کی سیل میں بند کر دیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں