متنازع اور بولڈ سپورٹس اشتہار کے بعد سڈنی سوینی کے 2 لاکھ فالوورز کم ہوگئے

حیاتیات Sep 16, 2026 IDOPRESS

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوینی کو اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے جب اسپورٹس پریڈکشن کمپنی نووگ کے لیے ان کی نئی اشتہاری مہم پر خواتین کھلاڑیوں نے اعتراض اٹھایا۔ اسی دوران سوشل میڈیا ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق اداکارہ کے انسٹاگرام فالوورز میں 2 لاکھ سے زیادہ کمی بھی رپورٹ ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق نووگ کی ’’جسٹ اسپورٹس‘‘ نامی مہم 9 ستمبر کو شروع ہوئی تھی، جس میں سڈنی سوینی کو تقریباً عریاں حالت میں باسکٹ بال، فٹبال اور ٹینس سمیت مختلف کھیلوں کے سامان سے جسم ڈھانپتے دکھایا گیا۔ ایک منظر میں وہ باسکٹ بال رنگ پر بیٹھی نظر آئیں، جبکہ اشتہار کے اختتام پر پول ٹیبل کے قریب ان کا جملہ بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آیا۔

نووگ کے تازہ اشتہار کے بارے میں بھی ایک رائے یہ ہے کہ شدید ردعمل اور سوشل میڈیا پر بحث شاید مہم کی حکمت عملی کا حصہ ہو، کیونکہ تنازع نے کمپنی اور اس کی سڈنی سوینی والی مہم کو غیر معمولی توجہ ضرور دلا دی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں