ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ٹرمپ ہیں: چک شومر

حیاتیات Sep 15, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سینیٹر چک شومر نے ڈیزل کی ریکارڈ بلند قیمتوں کا الزام یوکرین پر عائد کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کو ذمے دار ٹھہرانے کے بجائے ایران کے ساتھ اپنی جنگ کو ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دینے سے گریز کر رہے ہیں۔


امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکی جانتے ہیں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور اخراجات بڑھنے کی وجہ ٹرمپ اور ایران کے ساتھ ان کی جنگ ہے۔

چک شومر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے الزام تراشی اور جھوٹ سے ان کی تباہ کن معاشی کارکردگی کی حقیقت کو نہیں مٹایا جا سکتا۔

Trump's newest LIE: Somehow,Ukraine is responsible for diesel prices hitting a record high.


Americans know it’s Trump and his war with Iran that's driving up costs.


No amount of Trump's finger-pointing and lies can erase his disaster of an economy.https://t.co/s3TeIJQg5t

— Chuck Schumer (@SenSchumer) September 14,2026

واضح رہے کہ امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 6 اعشاریہ 2 ڈالرز سے اوپر چلی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں