
صنعا(ڈیلی پاکستان آن لائن)یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد محمد علیمی نے کہا ہے کہ ایران حوثیوں کو آبنائے باب المندب اور بحیرۂ احمر میں اثر و رسوخ قائم کرنے کی صلاحیت فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق علیمی کا کہنا تھا کہ ’باب المندب کے گرد و نواح میں عسکری صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کو یمن کا محض داخلی معاملہ نہیں سمجھا جا سکتا۔‘
’باب المندب کو لاحق کوئی بھی خطرہ براہِ راست بحیرۂ احمر، نہرِ سویز اور عالمی تجارت کو متاثر کرے گا۔‘
یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ کے مطابق یمن کے ساحلی علاقوں کا تحفظ اور ملک کی سرزمین اور آبی گزرگاہوں پر حکومت کی خودمختاری کی بحالی ’ایک مشترکہ بین الاقوامی مفاد‘ ہے۔
