
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اگست 2026 عالمی سطح پر ریکارڈ کیا جانے والا مشترکہ طور پر گرم ترین مہینہ بن گیا جب دنیا کے اوسط درجہ حرارت نے جولائی 2023 کے سابقہ ریکارڈ کو بھی چھو لیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق اگست میں عالمی اوسط سطحی درجہ حرارت 16.96 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 1991 سے 2020 کی اوسط کے مقابلے میں 0.85 ڈگری زیادہ ہے۔
یورپی یونین کی موسمیاتی نگرانی سروس کوپرنیکس کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کا درجہ حرارت صنعتی دور سے قبل 1850 سے 1900 کے اوسط کے مقابلے میں 1.65 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ نومبر 2025 کے بعد یہ پہلا مہینہ ہے جب عالمی درجہ حرارت دوبارہ 1.5 ڈگری کی سطح سے اوپر پہنچا ہے۔
